22 مارچ 2015 - 15:10
غزہ کے اطراف میں صیہونیوں کی فوجی مشقیں

اسرائیلی فوج نے غزہ کےاطراف میں اتوار کو فوجی مشقیں انجام دیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ سے موصولہ خبروں کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے اتوار کی صبح غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی مشقوں کے آغازکااعلان کیا - ان فوجی مشقوں کے بارے میں پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیاگیاتھا۔ اسرائیلی ریڈیو نےکہا کہ ان فوجی مشقوں میں جنگی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کا استعمال کیا گیا ہے اور اس علاقے میں دھماکوں کی آواز سنائی دے رہی تھیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقےکے اسرائیلی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر سامی ترجمان نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد کسی بھی غیر متوقع واقعے پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے فوج کو تیار رکھنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲